دنیا
Time 28 ستمبر ، 2023

آپریشن میں مریض کے پیٹ سے ائیر فون، مقناطیس اور اسکریو سمیت دیگر چیزیں نکل آئیں

کلدیپ سنگھ پیٹ میں شدید درد، الٹی اور بخار کی شکایت لے کر اسپتال آیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا معائنہ کیا/ فوٹو بھارتی میڈیا
کلدیپ سنگھ پیٹ میں شدید درد، الٹی اور بخار کی شکایت لے کر اسپتال آیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا معائنہ کیا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے  ائیر فون، مقناطیس اور  اسکریو سمیت 40 کے قریب  چیزیں نکال لیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست پنجاب کے شہر موگا سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کے ساتھ پیش آیا جہاں 40 سالہ کلدیپ سنگھ نامی شخص کے پیٹ میں بولٹ، نٹس، مقناطیس اور اسکریو سمیت دیگر چیزیں پائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کلدیپ سنگھ پیٹ میں شدید درد، الٹی اور بخار کی شکایت لے کر اسپتال آیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق کلدیپ کی فیملی کی جانب سے  بتایا گیا ہے کہ اسے دو سال سے پیٹ میں درد تھا جسے وہ برداشت کررہے تھے لیکن اب تکلیف بڑھ جانے پر ڈاکٹرز کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ مریض کا ایکسرے کرنے پر پتا چلا کہ اس کے پیٹ میں بولٹ، نٹس، مقناطیس اور اسکریو سمیت دیگر چیزیں ہیں جن کی تعداد 40 تھی۔

ڈاکٹر کے مطابق مقناطیس نے لوہے کی دہات کو اپنی جانب کھینچ رکھا تھا جو پیٹ میں ایک رسولی کی شکل اختیار کرگیا تھا جس وجہ سے مریض پیکا حالت میں تھا، جس میں کوئی شخص ایسی اشیاء کھاتا ہے جو عام طور پر کھانے کی چیزیں نہیں ہوتیں، اسی وجہ سے کلدیپ نے قمیض کے بٹن، سیفٹی پن  سمیت دیگر خطرناک چیزیں کھا رکھی تھیں۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ تین گھنٹوں پر مشتمل کلدیپ کا آپریشن تو کامیاب ہوگیا لیکن اس کی حالت اب بھی خطرے سے دوچار ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر موجود ہے۔

مزید خبریں :