کراچی میں ایک بار پھر ایس ایچ اوز لگانے کیلئے ٹیسٹ پاس سسٹم فعال کر دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں ایک بار پھر ایس ایچ اوز لگانے کیلئے ٹیسٹ پاس سسٹم فعال کردیا گیا۔

اس حوالے سے کراچی پولیس چیف نے ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفیکشن کے مطابق اچھی شہرت کے حامل افسران کو ایس ایچ اوز کے پول میں شامل کیا جائے گا، انسپکٹر اور سب انسپکٹر یو ایس سی کوالیفائیڈ افسران اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو ایس ایچ او تعینات ہیں وہ بھی ٹیسٹ دے سکتے ہیں، البتہ جن افسران نے ماضی میں ٹیسٹ پاس کیا ہے، وہ درخواستیں جمع نہ کرائیں ،تمام افسران کو پاس ہونے والے پول سے ایس ایچ اوز لگایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یو ایس سی کوالیفائڈ نہ ہونے والے افسران کو ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹیسٹ پاس ایس ایچ اوز کا پول پالیسی متعارف کرائی تھی۔

مزید خبریں :