پاکستان
29 جنوری ، 2013

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے12سالہ لڑکا ہلاک

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے12سالہ لڑکا ہلاک

حیدرآباد…حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر آٹھ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکا ہلاک جبکہ ایک دوسرا بچہ زخمی ہوگیا، حیدرآباد میں شادی کے دوران فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی شادی میں فائرنگ کے دوران کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ پیر کی شب لطیف آباد نمبر آٹھ کی خواجہ کالونی میں شادی کے دوران مسلح افراد نے خوشی میں شدید ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بارہ سالہ لڑکا حسن محمود ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ کھڑاایک بچہ حمزہ زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے واقع کے بعد دونوں افراد کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں حسن ہلاک ہوگیا۔پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :