لیگی ارکان اسمبلی ملک وحید اور عظمیٰ کاردار کو شوکاز جاری، 3 دن میں جواب طلب

ملک وحید کو پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور عظمیٰ کاردار کو ایف آئی آر کی تفتیش پر اثر انداز ہونے پر شوکاز دیا گیا— فوٹو:فائل
ملک وحید کو پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور عظمیٰ کاردار کو ایف آئی آر کی تفتیش پر اثر انداز ہونے پر شوکاز دیا گیا— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے  2 ارکان پنجاب اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لاہورکےحلقہ پی پی 152 سے ن لیگ کے ایم پی اے ملک وحید کوشوکازنوٹس جاری کیا گیا۔

ایم پی اے ملک وحید کو پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیاگیا۔

مخصوص نشست پرن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی کاردار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ عظمیٰ کاردار کو تھانا ماڈل ٹاؤن میں ایف آئی آر کی تفتیش پر اثر انداز ہونے پر شوکاز دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملک وحیداور عظمیٰ کاردارسے3 دن میں جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ان واقعات پر کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خفگی کا ا ظہار کیا اور واضح کیا کہ کالے شیشوں پر پولیس افسر نے روک کر اچھا کام کیا۔

مزید خبریں :