29 جنوری ، 2013
فیصل آباد …فیصل آباد میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کردیا۔ملزم نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد صادق ڈوگر کے مطابق واقعہ نواحی گاوٴں 109 روڈا میں پیش آیا۔جہاں قاسم نامی شخص نے اپنی بیوی ، اور پانچ بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی اور اسے بیوی کے کردار پر شک تھا۔