جرائم
Time 28 مارچ ، 2024

کراچی میں ڈاکو فیکٹری ملازمین سے ایک کروڑ 82 لاکھ روپے چھین کر فرار

ملازمین بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں فیکٹری لے جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ملیر میں انہیں لوٹ لیا /فوٹوفائل
ملازمین بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں فیکٹری لے جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ملیر میں انہیں لوٹ لیا /فوٹوفائل 

کراچی کے علاقے ملیر سکھن گوٹھ میں ڈاکو  فیکٹری ملازمین سے کروڑوں کی  رقم لوٹ کر فرار  ہو گئے۔

پولیس کے مطابق درج کروائی گئی ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا ہے کہ ملازمین بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں فیکٹری لے جا رہے تھے کہ اسی دوران ڈاکو اس سے  ایک کروڑ  82 لاکھ روپے لوٹ  کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا میں تاجر سے 50 لاکھ روپےکی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، سی سی ٹی وی میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان کو تاجرکو روکتے اور لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر بلدیہ میں ملزم کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا جبکہ شہریوں نے ملزم کو  پکڑ کر تشددکا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کےحوالے کر دیا۔

مزید برآں بفرزون میں بھی ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا اور شہریوں کے تشدد سے شدید زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :