Time 26 اپریل ، 2024
جرائم

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں 50 روپے کے تنازع پر رکشا ڈرائیور قتل

ملزم نے 150 روپے پررکشا بک کرایا، قصہ خوانی بازار پہنچنے پر ملزم نے رکشا ڈرائیور کو 100 روپے دیے جس پر تکرار ہوئی: پولیس— فوٹو:فائل
ملزم نے 150 روپے پررکشا بک کرایا، قصہ خوانی بازار پہنچنے پر ملزم نے رکشا ڈرائیور کو 100 روپے دیے جس پر تکرار ہوئی: پولیس— فوٹو:فائل

پشاور میں 50 روپے کے تنازع پر رکشا ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم افتخار نے رامداس بازار سے قصہ خوانی تک 150 روپے میں رکشا بک کرایا تھا اور قصہ خوانی بازار پہنچنے پر ملزم نے 100 روپے تھما دیے۔

رکشا ڈرائیور نے طے شدہ کرایہ 150 روپے دینے کا مطالبہ کیا تو تکرار ہوگئی اور رکشا ڈرائیور روانہ ہونے لگا تو ملزم نے اس پر حملہ کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم افتخار رکشا ڈرائیور پر حملہ آور ہوجاتا ہے۔

رکشا ڈرائیور کی جانب سے جوابی تھپڑ مارنے پر ملزم پستول نکال کر ڈرائیور ارباز خان کو گولیاں مار کر قتل کردیتا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی نور حیدر کے مطابق ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

مزید خبریں :