16 جنوری ، 2012
لاہور…جماعت اسلامی نے حکومت کے مستعفی ہونے اور قابل اعتماد عبوری سیٹ اپ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، منصورہ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا کہ ملک میں ایسا عبوری سیٹ اپ قائم کیا جائے جس پر سب کو اتفاق ہو، پیپلز پارٹی کا تصادم اور محاذ آرائی کا رویہ اسے ہمیشہ کیلئے انتخابی سیٹ اپ سے باہر کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو توہین عدالت میں طلب کرکے عدلیہ نے عدل و انصاف اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے ،تاہم پیپلز پارٹی کا ریکارڈ ہے کہ وہ وزیر اعظم تو بدل سکتی ہے آئین و قانون کی بالا دستی قبول نہیں کرسکتی ۔