اصلاحات سے متعلق اب بھی آئی ایم ایف ہم پر بہت اعتماد نہیں کرے گا: مفتاح اسماعیل

اگر ہم این ایف سی پر نظر ثانی نہیں کرتے اور نجکاری سمیت اہم اصلاحات نہیں کرتے تو یہیں کھڑے رہیں گے: سابق وزیر خزانہ کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل
اگر ہم این ایف سی پر نظر ثانی نہیں کرتے اور نجکاری سمیت اہم اصلاحات نہیں کرتے تو یہیں کھڑے رہیں گے: سابق وزیر خزانہ کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم خطرات سے باہر نکل آئے ہیں اگر یہ سلسلہ دو تین مہینے اور چل گیا تو شرح سود بھی کم ہوجائے گی اور شرح ترقی بھی بہتر ہو جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک ڈالر خرید رہا ہے اور امپورٹ پر کوئی قدغن نظر نہیں آرہی ہے، ڈالر مارکیٹ مستحکم ہوگئی ہے اور مہنگائی نیچے آ رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے حوالے سے اب بھی آئی ایم ایف ہم پر بہت زیادہ اعتماد نہیں کرے گا، اگر ہم این ایف سی پر نظر ثانی نہیں کرتے اور نجکاری سمیت اہم اصلاحات نہیں کرتے تو یہیں کھڑے رہیں گے۔

مزید خبریں :