Time 31 مارچ ، 2024
پاکستان

معیشت کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں: ہمایوں اختر خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔ 

فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 میں سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کی سیاسی سرگرمیوں، سیاسی كاركنان اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ا س موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مہنگے یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہے، پسے ہوئے طبقات کو انتہائی نرم شرائط پر سولر پینل دیے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے عوام کو چھوٹے پیمانے پر اپنا کاروبار شروع کرنے کے مواقع میسر آئیں۔ کسانوں کو تمام زرعی لوازمات ایک چھت کے نیچے سبسیڈائزڈ نرخوں پر دیے جائیں۔ 

ہمائیوں اختر خان کا کہنا تھا کہ سولر پینل كی اسكیم كسانوں كے لیے ہونی چاہیےتاکہ انہیں بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارا مل سکے۔ زراعت پر خصوصی توجہ دی جائے اور چھوٹے کسان کا ہاتھ تھاما جائے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مسائل کو اپنی ذاتی حیثیت میں بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :