Time 31 مارچ ، 2024
پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے چرچ پہنچ گئیں

پنجاب بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس عیدی دی گئی ہے: فوٹو: ایکس (ٹوئٹر)
پنجاب بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس عیدی دی گئی ہے: فوٹو: ایکس (ٹوئٹر)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مسیحی برادری کے خوشیوں میں شریک ہونے اور ان کے ساتھ ایسٹرمنانے شیخوپورہ کے چرچ پہنچ گئيں۔ 

مریم نواز نے مسیحی برادری کی بستی کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی افراد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا جبکہ انہوں نے اپنی اور نوازشریف کی طرف سے مسیحی برادری کو  ایسٹر کی مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صفدر آباد کے گھروں میں جاکر مسیحی گھرانوں کو ایسٹر گرانٹ کے چیک پیش کیے، خواتین اور بچیوں کو گلے لگایا اور  ایسٹر کا کیک بھی کاٹا۔

مریم نواز نے مسیحی برادری سے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ 

دوسری جانب پنجاب بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس عیدی دی گئی۔

مزید خبریں :