29 جنوری ، 2013
قاہرہ…مصرکے کئی شہروں میں کرفیو کے باوجود ہنگامے جاری ہیں ، فوج کے سربراہ کاکہناہے کہ ملک میں سیاسی قوتوں کی جدوجہد ریاست کو خاتمے کی طرف لے جاسکتی ہے۔مصر کے تین شہروں میں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے صدر محمد مرسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پورٹ سعید میں کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ اس دوران ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ سوئز اور اسماعیلیہ میں بھی عوام کی ایک بڑی تعداد کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔ فوج کے سربراہ کاکہناہے کہ سیاسی اور معاشی چیلنجز ملک میں سیکورٹی کیلئے حقیقی خطرہ ہیں،کینال کے علاقے میں فوج کی تعیناتی کا بنیادی مقصد سوئز کینال کی حفاظت ہے۔