پاکستان
Time 01 اپریل ، 2024

پشاور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت  وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہرکے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، دیگرکا ابھی پتانہیں کتنے ہیں۔ 

وکیل نے کہا کہ لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگرشہروں میں ایف آئی آر درج ہیں۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ یہ تو کئی شہروں میں ان کے خلاف کیسز ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کتنا ٹائم دیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ بتائیں۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں۔ 

عدالت نے 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے حماد اظہرکو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم  دیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر کا کہنا تھاکہ گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مذاق بنایا گیا، ایک وقت میں میرے خلاف51مقدمات بنائےگئے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپوشی کے دوران ملک میں ہی تھا اور  آنے والے دو دنوں میں پریس کانفرنس میں تفصیلات بیان کروں گا۔

مزید خبریں :