29 جنوری ، 2013
موغادیشو…صومالیہ میں وزیراعظم ہاوس کے باہر خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ، آرمی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کوسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان دھماکے سے اڑایا، موغادیشو میں ملٹری اہلکار عبدالقدیر علی کاکہناہے کہ ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں زیادہ تر فوجی اور پولیس اہلکار ہیں ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم Abdi Farah Shirdon بھی اس وقت دفترمیں موجود تھے ، کسی بھی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی