پاکستان
Time 02 اپریل ، 2024

لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے اور تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا

گارڈن ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور ناظم نے کرائےکے تنازع پر خاتون کو ہراساں کیا اورتھپڑ جڑ دیا/ اسکرین گریب
گارڈن ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور ناظم نے کرائےکے تنازع پر خاتون کو ہراساں کیا اورتھپڑ جڑ دیا/ اسکرین گریب

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں اور تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کی کال 15پر موصول ہوئی تھی۔ 

گارڈن ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور ناظم نے کرائےکے تنازع پر خاتون کو ہراساں کیا اورتھپڑ جڑ دیا جب کہ رکشہ ڈرائیور خاتون کا فون چھین کرفرارہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :