پاکستان
Time 03 اپریل ، 2024

اپوزیشن جماعتوں کا ملک میں نئے اور منصفانہ انتخابات کرانےکا مطالبہ

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں نے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا اور ملک میں فی الفور  نئے صاف شفاف اور  منصفانہ  انتخابات کرانےکا مطالبہ کیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق  اجلاس میں پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بی این پی مینگل، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم کے قائدین موجود تھے۔

اجلاس میں  اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے 13 نکات پراتفاق کیا۔

اعلامیےکےمطابق اپوزیشن جماعتوں نے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا اور ملک میں فی الفور نئے صاف شفاف منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

 اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی بحالی، منصفانہ انتخابات کے بعد جمہوریت کی بحالی پراتفاق کیا۔

اپوزیشن جماعتوں کاعدلیہ کی آزادی، سویلین اداروں کی بالادستی پر بھی اتفاق ہوا۔

 اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ آئین سے انحراف عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ کی توقیری ہے، سیاسی قیادت نے آئین و جمہوریت کی بحالی کے لیے کردار  ادا نہ کیا تو  ملک کے مستقبل کو  خطرات ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں نے بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی کارکنوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں :