پاکستان
Time 03 اپریل ، 2024

بلوچستان: کوہلو میں جندران کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی

جندران کے جنگلات میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے— فوٹو: فائل
جندران کے جنگلات میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے— فوٹو: فائل

بلوچستان میں کوہلو کے علاقے جندران کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقےمیں پھیل چکی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 220 اہلکار اور افسران آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم جدید آلات نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے آگ پر قابو پانے کا بیان جاری کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جندران کے جنگلات میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بجھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جندران کے جنگلات میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔