03 اپریل ، 2024
لاہور پولیس کے کانسٹیبل شاہد کی نشے کی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہو ئی جس کا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے نوٹس لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ آئی جی کی ہدایت پر کانسٹیبل کو گرفتار کر کے معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اس کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا کہنا تھاکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی طور قابل قبول نہیں۔