Time 04 اپریل ، 2024
پاکستان

لاہور: میٹرک امتحانات میں نقل کا معاملہ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکار معطل

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا تھا کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے: فائل فوٹو
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا تھا کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران 80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے: فائل فوٹو

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات میں نقل کے معاملے پر ڈپٹی کنٹرولر  امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو  معطل کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کیا گیا، معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری قیصر محمود، جونئیرکلرک اور کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں۔

ترجمان وزیرتعلیم کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ڈپٹی کنٹرولر  ریکارڈ کا چارج دے دیا گیا۔ 

 ترجمان وزیرتعلیم کا کہنا ہےکنڈکٹ  برانچ کے مزید ملازمین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کنڈکٹ برانچ کا عملہ ہی امتحانی ڈیوٹیاں لگانےکا ذمہ دار تھا۔

یاد رہے کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا تھا کہ لاہور میں میٹرک کے امتحانات کے دوران  80 ہزار روپے میں امتحانی سینٹرز بیچے گئے اور  یکم اپریل کو ہونے والے ریاضی کے پرچے کی ایڈوانس بکنگ بھی ہوچکی تھی۔

مزید خبریں :