پاکستان
Time 04 اپریل ، 2024

میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کر دیا، اب عدالتی اصلاحات پر عمل کریں گے: بلاول

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کردیا ،اب عدالتی اصلاحات پرعمل کریں گے۔

ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرنوڈیرو میں تقریب سےخطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کے لیے آئین اور قانون میں جو ترامیم کرنا پڑیں وہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہے ،اب پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہوناچا ہیے کہ عدالتی اصلاحات پرعمل کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات میں کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملی ، پیپلزپارٹی سندھ اور بلوچستان میں عوامی معاشی معاہدے پرعمل کرے گی۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کوکہا ہے کہ اگلا بجٹ آنے سے پہلےصوبے بھرکا دورہ کریں اورکھلی کچہریاں رکھیں، رمضان کے بعد گڑھی خدا بخش میں جلسہ کریں گے۔

مزید خبریں :