پاکستان
Time 05 اپریل ، 2024

نوشہرو فیروز: 8 گھروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر خاکستر

فائر بریگیڈ اور مقامی افراد نے آگ پر قابوپالیا: ریسکیو/ فائل فوٹو
فائر بریگیڈ اور مقامی افراد نے آگ پر قابوپالیا: ریسکیو/ فائل فوٹو

نوشہرو فیروز کے علاقے بھریا سٹی کے قریب 8 گھروں کو آگ لگ گئی۔

متاثرین کا کہنا کہ رات کو سو رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھروں کو اپنی پلیٹ میں لے لیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ  آگ لگنے سے گھر کا سامان، گندم اور بچیوں کے لیے جمع کیا گیا جہیز بھی جل گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ اور مقامی افراد نے آگ پر قابوپالیا۔

مزید خبریں :