کھیل
Time 05 اپریل ، 2024

چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اس کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔ : چیئرمین پی سی بی/فوٹوفائل
  پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اس کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔ : چیئرمین پی سی بی/فوٹوفائل 

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کوقابل عمل پلان  سے متعلق ٹاسک دے دیا، ساتھ ہی ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کی پروفائلنگ کی ہدایت بھی کر دی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، پاکستان بھر میں اسکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پلان بنایا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے، ملک بھر میں کالجز اور  یونیورسٹیز لیول پر خواتین کے ٹورنامنٹ بھی کرائے جائیں اور خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔

مزید خبریں :