کاروبار
Time 05 اپریل ، 2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا/فوٹوفائل
گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا/فوٹوفائل 

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کم ہونے کے  بعد 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن  کا بتانا ہے کہ  10گرام سونا 772 روپے کمی کے بعد  2 لاکھ  5 ہزار 932 روپےکا فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت5 ڈالر کمی سے 2306 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :