پاکستان
Time 06 اپریل ، 2024

حیدرآباد: تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر واسا ملازمین نے شہرکو پانی کی سپلائی بند کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حیدرآباد میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر واسا ملازمین نے جامشورو فلٹر پلانٹ پر پانی روکنے کے بعد احتجاج کیا۔

واسا مظاہرین کا کہنا تھا کہ سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پیر کے روز احتجاجاً پانی بند کیا تھا، جس پر ایم ڈی واسا نے 6 اپریل تک تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کےبعد احتجاج ختم کروایا تھا۔  

مظاہرے میں شامل ملازمین نے کہا ایم ڈی واسا اپنے وعدے پر عمل درآمد نہیں کراسکے، جس کے سبب ملازمین سات ماہ کی تنخواہوں اور  پنشن سے محروم ہیں۔

 احتجاج میں شامل مظاہرین نے اعلان کیا  کہ تنخواہیں اور پینشن جاری نہ ہونے تک شہر کو پانی کی سپلائی بند رہےگی۔

مزید خبریں :