پاکستان
Time 07 اپریل ، 2024

سندھ میں جرائم بڑھ گئے، فوج آئے اور اسکو جڑ سے اکھاڑ دے: پی پی رکن اسمبلی نے اپیل کردی

ہم کب تک احتجاج کریں اور کب تک تحریکیں چلائیں؟ آرمی چیف سے گزارش ہے ایکشن لیں اور سندھ کو اس آفت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں: مخدوم جمیل الزمان— فوٹو:فائل
ہم کب تک احتجاج کریں اور کب تک تحریکیں چلائیں؟ آرمی چیف سے گزارش ہے ایکشن لیں اور سندھ کو اس آفت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں: مخدوم جمیل الزمان— فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے سندھ میں جرائم کے خاتمے کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایکشن لینے کی اپیل کردی۔

مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو میں مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھاکہ سندھ میں جرائم بڑھ گئے ہیں، ایک مرتبہ فوج آئے اور اس کو جڑ سے اکھاڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے گزارش ہے ایکشن لیں اور سندھ کو اس آفت سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں، کب تک ہم احتجاج کریں گے اور تحریکیں چلائیں گے؟ سب ایک ٹیبل پر بیٹھ جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف موجودہ حکومت کے انچارج ہیں اور وہ دور اندیش آدمی ہیں، وہ آصف زرداری سے مشاورت کریں گے تو حکومت پانچ سال بھی پورا کرے گی اور جھگڑے بھی نہیں ہونگے۔

مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ اللہ نے میری اوردیگر لوگوں کی دعا یقیناً قبول کی ہوگی،  لگتا ہے بانی پی ٹی آئی جلد باہرآجائیں گے۔

مزید خبریں :