پاکستان
Time 07 اپریل ، 2024

رمضان المبارک کی 27 ویں شب گورنرہاؤس سندھ میں روح پرور محفل کا انعقاد

خدا کرے کہ رمضان کی برکتوں سے ایس ائی ایف سی گیم چینجر ثابت ہو اور ملک کی قسمت بدل جائے: کامران ٹیسوری— فوٹو: فائل
خدا کرے کہ رمضان کی برکتوں سے ایس ائی ایف سی گیم چینجر ثابت ہو اور ملک کی قسمت بدل جائے: کامران ٹیسوری— فوٹو: فائل

رمضان المبارک کی ستائیسویں شب گورنرہاؤس سندھ میں روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ملکوں کے قونصل جنرلز بھی شریک ہوئے۔

شبِ قدر کی مناسبت سے منعقدہ محفل میں قرآن خوانی بھی ہوئی اور 3 قرآن ختم کیے گئے جبکہ  محفل حمد  و نعت بھی سجائی گئی تھی۔

ختم قرآن کی تقریب میں ملک کے معاشی استحکام کی خاص طور پر دعائیں مانگی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اس ملک کے آرمی چیف بھی حافظ قرآن ہیں، خدا برکت دے اور ملک کو معاشی استحکام دے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملکی معشیت کو مستحکم کرنے کی بنیاد ڈال دی گئی ہے، خدا کرے کہ رمضان کی برکتوں سے ایس آئی ایف سی گیم چینجر ثابت ہو اور ملک کی قسمت بدل جائے۔

مزید خبریں :