پاکستان
Time 08 اپریل ، 2024

رمضان اسپیشل : سحری کیلئے بنائیے آج مزیدار مُغلئی انڈہ کڑاہی

سحری کے دسترخوان کیلئے اس ریسیپی کو آزمائیں اور تعریفیں سمیٹیں/فوٹوفائل
 سحری کے دسترخوان کیلئے اس ریسیپی کو آزمائیں اور تعریفیں سمیٹیں/فوٹوفائل

انڈے آلو کا سالن تو ہم ایک مہینے میں تقریباً پکا ہی لیتے ہیں اور ہر مرتبہ بچوں کو زبردستی کھلانا پڑتا ہے لیکن اگر اسی کو وائٹ کڑاہی کے انداز میں پکائیں تو یہ بالکل ہائی وے کے ہوٹلوں پر ملنے والی زبردست سی کڑاہی بنے گی۔

چلیں آج کے فوڈز میں آپ کو بتاتے ہیں مغلئی انڈہ کڑاہی بنانے کی کوئیک اور بہترین ریسیپی جس کو بچے بھی پسند کریں گے اور یہ اس موسم کے لحاظ سے کھانے میں مزیدرا بھی لگے گی۔

اجزا: 

5 انڈے اُبلے ہوئے (درمیان سے کٹ لگا دیں، یا تو ثابت ایسے ہی رہنے دیں)

زیرہ 1 چمچ، کالی مرچ 1 چمچ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچ، لونگ اور دار چینی کا پاؤڈر 1 چمچ، دہی 1 کپ، کریم 2 چمچ بڑے، دودھ 1 کپ، آئل 1 کپ سے تھوڑا سا کم، ہرا دھنیا حسبِ ذائقہ۔

 ہری مرچ پیسٹ 2 چمچ، نمک ڈیڑھ چمچ، کارن فلور 1 چمچ، ہلدی ایک چٹکی کے برابر، دھنیا آدھا چمچ، سونف کا پاؤڈر آدھا چمچ، پیاز 1 کٹی ہوئی، وائٹ کڑاہی مصالحہ ایک پیکٹ۔

ترکیب : 

سب سے پہلے انڈوں کو ابال کر رکھ لیں، اب پیاز کو اچھی طرح بھون کر بلینڈر کرلیں، پیاز کے ساتھ بلینڈر میں دہی، کریم، کارن فلور، کالی مرچ، نمک، لال مرچ، ہری مرچ پیسٹ، ہلدی دھنیا، لونگ اور دارچینی پاؤڈر غرضیکہ تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں تاکہ ایک پیسٹ تیار ہو جائے۔

اب آئل کو گرم کرلیں اور اس میں یہ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور تقریباً 20 منٹ تک پکنے کے ساتھ 1 کپ پانی ڈال کر بھونیں ،جب گریوی اچھی طرح تیار ہو جائے تو اس میں ابلے ہوئے انڈے ڈال کر 2 سے 3 منٹ کیلئے ڈھکن بند کردیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

 پھر چمچ کی مدد سے سارا مصالحہ انڈوں میں اچھی طرح مکس کرلیں، ہرا دھنیا اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح سروو کردیں۔

مزید خبریں :