پاکستان
Time 08 اپریل ، 2024

رمضان اسپیشل: شاندار کرسپی چلی بیف بنانے کی ترکیب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اجزا:

انڈرکٹ(باریک کٹا ہوا)1/2کلو، پسی ہوئی سفید مرچ2/1چائے کا چمچہ، انڈا ایک عدد، کارن فلور 2کھانے کے چمچے، سفید تل 2چائے کے چمچے، لہسن(چوپ کیا ہوا)ایک کھانے کا چمچہ، چلی گارلک ساس 2کھانے کے چمچے، اویسٹر ساس 2کھانے کے چمچے، ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی) 3عدد، ہری مرچیں(لمبائی میں باریک کٹی ہوئی) 6عدد، نمک حسب ذائقہ، مرچوں کا تیل 2کھانے کے چمچے، تیل4/1پیالی۔

سلاد پتہ، ہری مرچ، ٹماٹر۔ سجانے کے لئے

آمیزے کے اجزا:

میدہ4/1پیالی، کارن فلور 2کھانے کے چمچے، بیکنگ پاؤڈر2/1چائے کا چمچہ، انڈا ایک عدد، ٹھنڈا پانی حسب ضرورت، تیل 2کھانے کے چمچے۔

ترکیب:

ایک پیالے میں آمیزے کے اجزا ملالیں۔ انڈر کٹ پر سفید مرچ، انڈا، کارن فلور، تل، مرچوں کا تیل اور نمک ملاکر رکھ دیں۔ 

کڑاہی میں تیل گرم کریں اور انڈر کٹ درمیانی آنچ پر سنہری تل کر نکال لیں۔ 

اسی کڑاہی میں لہسن سنہری کریں۔

 اس میں پیالے کا آمیزہ انڈرکٹ، ہری پیاز، ہری مرچیں، اویسٹر ساس اور گارلک ساس ملائیں۔ ڈش کو سلاد پتے، ہری مرچوں اور ٹماٹر سے سجائیں اس پر چلی بیف نکال کر پیش کریں۔

مزید خبریں :