دنیا
Time 08 اپریل ، 2024

ملازمین نے زیادہ کام کروانے پر منیجر کی کرائے کے غنڈوں سے پٹائی کروادی، ویڈیو وائرل

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک فرم میں کام کرنے والے ملازموں نے زیادہ کام کروانے والے منیجر کو کرائے کے غنڈوں سے سڑک پر ہی پٹوا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو کی ایک سڑک پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں چند افراد کو ایک شخص کو سڑک کے درمیان دن میں بے رحمی سے  لوہے کی سلاخ سے مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص سریش ایک پرائیویٹ فرم میں گزشتہ ایک سال سے بطور آڈیٹر کام کررہا ہے، سریش مبینہ طور پرفرم کے دو دیگر ملازمین اوماشنکر اور ونیش پر تیزی سے کام کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا جس کے بعد شنکر اور ونیش نے آڈیٹر پر حملہ کرنے کیلئے غنڈوں کو پیسے دے دیے۔

منیجر پر غنڈوں کےحملے کی ویڈیو  ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی جس کے بعد   بنگلورو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :