پاکستان
Time 08 اپریل ، 2024

وفاقی حکومت نے پمز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری کرلی

پہلے مرحلے میں شعبہ لیب اور ریڈیالوجی کو پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع— فوٹو:فائل
پہلے مرحلے میں شعبہ لیب اور ریڈیالوجی کو پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

حکومت نے وفاق کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)  کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں شعبہ لیب اور ریڈیالوجی کو پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں باقی شعبہ جات بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دیے جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں پمز کی اراضی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا

ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار نے پمز انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

ڈاکٹر ملک مختار احمد کا کہنا ہے کہ پمز کے کسی بھی شعبے کو پرائیویٹا ئز نہیں کیا جا رہا، نہ ہی کسی بھی رہائشی کالونی میں ٹاور بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پمز وزارت صحت کے زیر انتظام ہی کام کرتا رہے گا، ریڈیالوجی کے شعبے میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی کے ٹیسٹ پبلک پرائیویٹ کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :