پاکستان
Time 09 اپریل ، 2024

سینیٹ کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا بھی انتخاب ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایوان بالا (سینیٹ) کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا بھی انتخاب ہو گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس آج  صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔ نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سینیٹ اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہوگی اورساتھ ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کر چکی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے آج سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ نامکمل ایوان کی صورت میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جمہوری اقدار کا قتل ہے۔

مزید خبریں :