پاکستان
Time 09 اپریل ، 2024

عید پر بنائیں چٹ پٹا مغز مصالحہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اجزاء:

گائے کا مغز ایک عدد، لیموں دو عدد، باریک کٹی ہوئی پیاز 3عدد، باریک کٹی ہری مرچ 4عدد، تیل ایک پیالی، دہی آدھی پیالی، باریک کٹا ہرا دھنیا آدھی گٹھی، پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، باریک کٹی ہوئی ادرک دو کھانے کے چمچے، پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ۔ 

مغز اُبالنے کے لیے: لہسن کے بغیر چھلے جوے دو عدد، ثابت کالی مرچ 4عدد۔

ترکیب:

مغز اچھی طرح دھوکر ایک دیگچی میں پانی، بغیر چھلے لہسن کے جوے اور ثابت کالی مرچ کے ساتھ اُبال لیں۔ 

پھر اس کی رگیں صاف کرکے ٹکڑے کرلیں، اب ایک کڑاہی یا دیگچی میں تیل گرم کر کے باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کرلیں اور آدھی نکال لیں۔ 

کڑاہی میں موجود آدھی پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی لال مرچی، ہلدی اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور پھر مغز شامل کردیں۔ 

اس کے بعد حسب ذائقہ نمک ڈال کر دیگچی کو پکڑ کر ہلائیں اور اسی طرح مغز کو بھون لیں۔ 

پھر اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ، لیموں کا رس، باریک کٹا ہرا دھنیا اور باقی تلی ہوئی پیاز ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

مزید خبریں :