پاکستان
30 جنوری ، 2013

شاہ زیب قتل کیس:ملزم شاہ رخ جتوئی کے عمر کی تعین کی رپورٹ مسترد

شاہ زیب قتل کیس:ملزم شاہ رخ جتوئی کے عمر کی تعین کی رپورٹ مسترد

کراچی …کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین سے متعلق میڈیکل رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سول اسپتال کے پولیس سرجن اور ایم ایس سروسز اسپتال کو شوکاز نوٹس جاری کرتیہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کردی ہے۔ شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان شاہ رخ جتوئی،سراج تالپور،سجاد تالپور اورغلام مرتضیٰ لاشاری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ میمن کے روبرو پیش کیاگیا۔عدالت نے مرکزی ملزم شاہ رخ کی میڈیکل رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایم ایس سروسز اسپتال کو میڈیکل بورڈ بناکر عمر کے تعین کا حکم دیا گیا تو سول کے پولیس سرجن نے ازخود رپورٹ کیسے تیار کر لی۔عدالت نے پولیس سرجن اور ایم ایس سروسز اسپتال کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔جبکہ تفتیشی افسر کی چالان جمع کرانے کے لئے مہلت سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے دس فروری تک سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :