پاکستان
30 جنوری ، 2013

پابندی کے باوجود بھرتیوں کی خبریں ،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

پابندی کے باوجود بھرتیوں کی خبریں ،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود سرکاری بھرتیوں کی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔الیکشن کمیشن نے 21 جنوری کو سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے احکامات جاری کیے تھے ،تاہم میڈیا میں پابندی کے باوجود بھرتیوں کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایسی تمام خبروں کو ریکارڈ منگوا لیا ہے،جن کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے خلاف کسی کارروائی کے بارے میں غور کیا جائیگا۔حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول جاری ہونے تک بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید خبریں :