Time 09 اپریل ، 2024
دنیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 153 فلسطینی شہید ہوگئے

اسرائیل ہر صورت میں رفح پر حملہ کرے گا، اسرائیلی وزیراعظم/فائل فوٹو
 اسرائیل ہر صورت میں رفح پر حملہ کرے گا، اسرائیلی وزیراعظم/فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 153 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر حملے جاری ہیں جس کے بعد شہادتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورت میں رفح پر حملہ کرے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔

یاد رہے کہ رفح مصر کے بارڈر کے قریب واقع فلسطینی شہر ہے جہاں اس وقت جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے 15 لاکھ سے زائد فلسطینی امداد کی خاطر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔  

مزید خبریں :