پاکستان
30 جنوری ، 2013

وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کی منظوری دیدی

اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کی حتمی منظوری دے دی ، منصوبے کے لیے ایران پاکستان کو دو مرحلوں میں 500 ملین ڈالرز کا قرضہ بھی دے گا۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے وفاقی کابینہ نے ہر قسم کا دباوٴ مسترد کر دیا ہے۔ ایران سے ملنے والا 500 ملین ڈالر کا قرضہ ایران سے پاکستان تک گیس پائپ لائن کی تعمیر پر خرچ ہوگا۔ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ گیس پائپ لائن کی تعمیر جنوری 2015 تک مکمل کر لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کو قومی مفاد کا منصوبہ قرار دیاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے منصوبے پر متوقع پابندیوں کے پیش نظر چار اداروں کی مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ کمیٹی میں اسٹیٹ بنک ، وزارت خزانہ ، وزارت قانون اور پٹرولیم کی وزارتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :