پاکستان
30 جنوری ، 2013

لاہور میں میٹرو بس سروس کا افتتاح10فروری کوہوگا

لاہور میں میٹرو بس سروس کا افتتاح10فروری کوہوگا

لاہور…لاہوریوں کے انتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئیں اورکئی ماہ تک دھول کھائی،سڑکوں پر ٹریفک کے اژدھام میں بھی پھنسے رہے لیکن اب ان کو صبر کا پھل ملنے ہی والا ہے،10فروری کو میٹروبس سروس کا افتتاح ہو گا۔ایک ماہ تک مفت سفر بھی کر سکیں گے۔لاہورمیں پاکستان میں پہلی بار میٹروبس سروس کا آغاز ہورہاہے،جس کا افتتاح 10فروری کو ہو گا،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اعلان کر دیاکہ عوام میٹرو بس میں ایک ماہ تک مفت سفر کر سکیں گے،لاہور میں ہونے والے اجلاس میں انہوں نے بتایاکہ گجومتہ سے شاہدرہ تک عظیم الشان منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،اس کے افتتاح کا دن ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہوگا،ان کاکہناہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ ایک منصوبہ نہیں، بلکہ مشن ہے،پنجاب حکومت کا ایک نیا پاکستان تعمیر کرنے کی طرف حقیقی قدم ہے۔

مزید خبریں :