پاکستان
Time 10 اپریل ، 2024

کراچی اور بلوچستان میں لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ کے احتجاجی مظاہرے

ہمارے پیارے لاپتہ ہیں، ان کے بغیر کیسے عید منائیں؟   لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ— فوٹو: اسکرین گریب
ہمارے پیارے لاپتہ ہیں، ان کے بغیر کیسے عید منائیں؟ لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ نے عید کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کیے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر مبینہ جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا ہوا جس میں سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ 

سماجی رہنما شیما کرمانی نے مظاہرے میں شرکت کی۔

اس موقع پر رہنما سمی دین بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے لاپتہ ہیں، ان کے بغیر کیسے عید منائیں؟  

کوئٹہ میں بھی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ریلی نکالی گئی۔  ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ خضدار، پنجگور، گوادر اور مستونگ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ عید اپنوں کے بغیر غم اور بے بسی میں گزر جاتی ہے۔

مزید خبریں :