پاکستان
30 جنوری ، 2013

لاہور:برطانوی شعبہ سیکیورٹی کے ڈی جی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور … برطانیہ پنجاب حکومت کے ساتھ انسداد ِدہشت گردی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے سلسلے میں تعاون جاری رکھے گا اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے معاہدوں پر عملدرآمد جلد کیا جائے گا۔ یہ بات برطانوی شعبہ سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر چارلس فر نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات میں کہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے، اس سے پہلے لائیو اسٹاک کے شعبے سے وابستہ ترک بزنس مین مسٹر درسن کی قیادت میں وفد نے بھی وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کے فروغ اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ ان کی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور مراعات دے رہی ہے۔

مزید خبریں :