30 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے، ہو سکتا ہے کہ قومی اسمبلی 13 یا 14 مارچ کو تحلیل کر دی جائے، کوشش کریں گے کہ ایک ہی دن تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق رائے ہو جائے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا کہ قیادت نے نگراں وزیراعظم کیلئے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اسمبلی کی مدت پوری کرنے کیلئے بہت محنت کی، شروع دن سے ہی 5 سال تک اسمبلیاں ٹوٹنے کی تاریخیں ملتی رہیں۔