30 جنوری ، 2013
پشاور … اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے دواتوئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی، جس میں 12 شدت پسند ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے اوبلن میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔