پاکستان
Time 12 اپریل ، 2024

ملک کے مختلف شہروں میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اورپوتوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

کراچی میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور دیگر شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ جامع مسجد رضوان میں ادا کی گئی— فوٹو: رائٹرز
کراچی میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور دیگر شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ جامع مسجد رضوان میں ادا کی گئی— فوٹو: رائٹرز

ملک کے مختلف شہروں میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا۔

کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام ہوا جس کی امامت قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کی۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی ظلم پرپوری دنیا کےعوام سراپا احتجاج ہیں، غزہ میں 33 ہزارمسلمانوں کو شہید کردیاگیا، عید کے دن بھی بمباری نہیں رکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسماعیل ہنیہ اور فلسطین کے ہر گھرانے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں اسماعیل ہنیہ کےخاندان اور غزہ کے شہدا کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور دیگر شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ جامع مسجد رضوان میں ادا کی گئی۔

مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر بھی سیکڑوں مقامات پر فلسطینی شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی۔

خیال رہے کہ عید کے روز اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملہ کرکے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹوں اور 3 پوتوں کو شہید کردیا تھا۔

مزید خبریں :