پاکستان
30 جنوری ، 2013

وفاقی کابینہ کا اجلاس : 3 سالہ تجارتی پالیسی کی منظوری دیدی گئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس : 3 سالہ تجارتی پالیسی کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد … وفاقی کابینہ نے 3 سالہ تجارتی پالیسی کی منظوری دیدی، برآمدات کیلئے 95 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کردیا گیا، چھوٹی صنعتوں، تجارتی اور غیر روایتی اشیاء کی برآمد بڑھانے کیلئے مارک اپ پر 4 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں نئی تجارتی پالیسی برائے 2013ء تا 2015ء کی منظوری دی گئی، سبسڈی اور مراعات کی مد میں 300 ملین ڈالرز کی رقم رکھی گئی ہے، ایگری کلچر پروسیسنگ زونز بنائے جائیں گے، بلوچستان، گلگت بلتستان اور چھوٹے علاقوں کی غیر روایتی اشیاء کی ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ایکسپورٹ کی جانے والی اشیاء کی ان پٹ پر ٹیرف کو 0 سے 5 فیصد کرنے کے ساتھ ڈومیسٹک کامرس پر ریفارمز لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :