30 جنوری ، 2013
اسلام آباد … ججز تقرری کیس میں سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر کل فیصلہ سنائے گی۔ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے 21دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ صدارتی ریفرنس میں ججز تقرری سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تھے اور عدالت سے رائے مانگی گئی تھی۔ جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں لارجر بینچ نے مقدمے کی سماعت کی تھی۔