پاکستان
Time 13 اپریل ، 2024

'بات چل رہی ہے'، شیر افضل نے پشین جلسے میں شرکا کو ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا

اس ملک پر ایک جابرانہ حکومت قائم ہے: شیر افضل مروت۔ فوٹو فائل
 اس ملک پر ایک جابرانہ حکومت قائم ہے: شیر افضل مروت۔ فوٹو فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت نے پشین جلسے میں شرکا کو ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا۔

پشین میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے کے شرکاء سے خطاب کے لیے شیر افضل مروت جب اسٹیج پر آئے تو شرکا نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ڈیزل کے نعرے نہ لگائیں کیونکہ ان سے بات چیت چل رہی ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا بھی کہنا تھا کہ اس ملک پر ایک جابرانہ حکومت قائم ہے، عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے ناجائز مقدمات میں جیل میں بند ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی گئی۔

قبل ازیں شیر افضل مروت جب جلسہ گاہ پہنچے تو سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی جلسے سے خطاب کر رہے تھے تاہم جیسے ہی شیر افضل مروت اسٹیج پر پہنچے تو محمود خان نے تقریر روک دی اور مائیک شیر افضل مروت کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :