Time 13 اپریل ، 2024
دنیا

سویڈن: اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنے کیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

سویڈن کے امتیازی محتسب کے ادارے نے ائیرلائن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 14 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کرے: فائل فوٹو
سویڈن کے امتیازی محتسب کے ادارے نے ائیرلائن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 14 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کرے: فائل فوٹو

سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالے جانے کے خلاف کیس مسلمان خاتون نے  جیت لیا۔

سویڈن کے امتیازی محتسب ادارے نے اسکارف پہننے پر امتیازی سلوک کا شکار ہونے والی مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ائیرلائن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 14 ہزار ڈالر  ادا کرے۔

سویڈش امتیازی محتسب ادارے کے فیصلے مطابق مذکورہ ائیرلائن کمپنی 'جو کہ مذہبی علامات کی اجازت نہیں دیتی اور ملازمت کے دوران یکساں لباس کے نظام پر عمل درآمد کرواتی ہے'  نے خاتون کی ملازمت کی درخواست قبول کرنے کے باوجود اسے اسکارف پہننے پر ملازمت سے نکال دیا، جو امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔

فیصلے کے مطابق لیبر مارکیٹ میں برابری اور مذہبی آزادی کو ملازمت دینے والے کے مفادات سے متصادم نہیں ہونا چاہیے۔ 

مزید خبریں :