پاکستان
30 جنوری ، 2013

جے یوآئی کے محمد خان شیرانی کیفاروق نائیک سے ملاقات

اسلام آباد… جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماء محمد خان شیرانی نے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق و فاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے مولانا شیرانی کو گورنر راج سے متعلق مختلف آئینی اور قانونی پہلووں سے آگاہ کیا۔اور انہیں بتایا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمہ کے بارے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ مولانا شیرانی اور فاروق ایچ نائیک کے درمیان یہ ملاقات دو روز قبل اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :