30 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ غیر جانبدار نگراں حکومتوں کے قیام کے بعد صدر کسی طرح بھی اثر انداز نہیں ہو سکیں گے، ان کے پاس کوئی انتظامی اختیار نہیں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں صدر کو متنازع بنانے کی مسلسل کوششیں کی جاتی رہیں مگر اس بارے میں حتمی فیصلہ تو عوام نے ہی کرنا ہے۔