30 جنوری ، 2013
کوئٹہ …آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بھرتی کئے گئے اساتذہ کا مستقل کئے جانے کیلئے احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے اساتذہ نے یکم فروری کو صوبے بھرمیں مظاہروں کا اعلان کردیا۔ حقوق ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل کاسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت تعینات کئے جانے والے اساتذہ دو سال سے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کی شنوائی نہیں ہورہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حقوق بلوچستان پیکج کے تحت بھرتی کئے جانے والے اساتذہ کو مستقل کرکے اُن کے بقایاجات اداکیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کو تسلیم کئے جانے تک پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھیں گئے۔