پاکستان
Time 14 اپریل ، 2024

چکوال میں مسافر بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

حادثہ بوچھال کلاں منی موٹر وے پر پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی: ریسکیو ذرائع— فوٹو: فائل
حادثہ بوچھال کلاں منی موٹر وے پر پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی: ریسکیو ذرائع— فوٹو: فائل

چکوال میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بوچھال کلاں منی موٹر وے پر پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بوچھال کلاں اور ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن سے پیش آیا۔

مزید خبریں :